پولنگ شروع ہونے سے قبل بیلٹ باکسز کو سیل کیا جائے‘ چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر کی تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات

جمعہ 15 جولائی 2016 22:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جولائی ۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولنگ شروع ہونے سے قبل بیلٹ باکسز کو سیل کیا جائے، پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد تمام امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے بیلٹ باکسز کو دوبارہ کھولا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے جاری کردہ احکامات میں الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جو سرکاری ملازمین اپنا ووٹ پوسٹ کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں انہیں اس ضمن میں سہولیات فراہم کی جائیں۔ جو پولیس افسران اور اہلکار الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے وہ بھی اپناوووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :