دارلحکومت مظفرآباد میں سرکاری دفاتروں کے ملازمین نے سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم شروع کردی

منگل 19 جولائی 2016 16:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں ایک طر ف مختلف جماعتوں کی الیکشن مہم عروج پر ہے دوسری جانب سرکاری دفاتروں میں کام کرنے والے چپڑاسی سے لیکر اعلیٰ افسران تک اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں حصہ لینے لگے جبکہ دفتروں میں بعض اعلیٰ افسران عملہ نہ ہونے کے باعث خود چپڑاسیوں کاکام کرنے لگے الیکشن مہم میں شامل ملازموں کاکہنا ہے کہ 21جولائی کے بعدہم افسرانوں کے افسران ہوگے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر کی طرح مظفرآباد میں سرکاری ملازم بے لگام ہوگئے سرکاری دفترو ں سے بغیر چھٹی کے درخواست دئیے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے ہمراہ الیکشن مہم میں مصروف ہیں دفتروں میں بعض اعلیٰ افسران موجود ہیں جبکہ ان کا چھوٹا عملہ غائب ہے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے ایسے ساہلین جو ان دفاتروں میں کام کے سلسلے میں آتے ہیں وہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانے پر مجبور ہیں ایک طرف چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کاغذوں کی حد تک جاری ہوا مگر اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا جوکہ سوالیہ نشان ہے چیف الیکشن کمشنر فوری نوٹس لے ساہلین۔

متعلقہ عنوان :