آزادکشمیرکے عام انتخابات میں41نشستوں پرپولنگ21جولائی کوصبح اٹھ بجے سے شام بجے تک پولنگ جاری رہے گی

ن لیگ 15 ، تحریک انصاف12 ،پیپلز پارٹی 5 نشستیں حاصل کرے گی ،غیر ملکی سروے

منگل 19 جولائی 2016 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جولائی۔2016ء) آزادکشمیرکے عام انتخابات میں41نشستوں پرپولنگ21جولائی کوصبح اٹھ بجے سے شام بجے تک پولنگ جاری رہے گی ایک غیر ملکی سروے کے مطابق آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پارٹی پوزیشنز پر جاری کیے جانے والے سروے رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پندرہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف بارہ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے پیپلزپارٹی5نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مسلم کانفرنس 4نشستوں کے ساتھ موجودہے جے کے پی پی 1،ایم کیو ایم2اورایک آزاد امیدواربھی کامیاب ہو سکتا ہے ،اورایک مذہبی جماعت کی نشست موجود ہوگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کا انتخابی اتحاد ہونے کے باوجود کسی بھی نشست پر کامیابی نظر نہیںآ رہی دو حلقہ انتخاب میں مقابلہ ضرور کررہی ہے سروے رپورٹ کے مطابق آئندہ حکومتی سیٹ اپ مخلوط طرزپرہو گاجس میں چارسے زیادہ حکومت سازی میں شامل ہو نگی مسلم لیگ ن انتخابی مہم میں اپنا دم خم دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکی پیپلزپارٹی کے نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیرکے تمام اضلاع میں بڑے بڑے جلسوں سے توخطاب کیا اور عوام میں اچھا رسپانس بھی ملا مگر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ناقص حکمت عملی کے باعث پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑامیرپورسے چوہدری اشرف نے دو مرتبہ بیرسٹرسلطان محمودکے مقابلے میں ٹکٹ واپس کیا اٹھ سے نو وزراء نے جھنڈیوں سمیت دیگرسیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیارکی اور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی پی پی کی مقبولیت میں نمایاں کمی لانے کا موجب بناجبکہ تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری جو کہ آزاد کشمیر میں جوڑتوڑکے بادشاہ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے اپنی جماعت کے پنجے خوبصورتی سے گاڑے ،ایک سال سے کم عرصہ میں پی ٹی آئی کو آزاد کشمیرکی دوسری بڑی جماعت بنانے میں عملی کردار ادا کیا ہے اکیس جولائی کو کیا نتائج جاری ہوتے ہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے یہ انتخابی مہم سے رپورٹ لی گئی ہے

متعلقہ عنوان :