حالیہ الیکشن میں نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر نہیں ،کشمیر کونسل ،آغاخان فاؤنڈیشن کا30کروڑ روپیہ جیتا ہے ،عبدالوحید ایڈووکیٹ

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:10

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن میں نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر نہیں بلکہ کشمیر کونسل اور آغاخان فاؤنڈیشن کا30کروڑ روپیہ جیتا ہے الیکشن کی آخری دو راتوں میں اپنے ایجنٹوں کے زریعے نیلم ویلی سے ووٹرز کے ضمیروں کو خرید کر کے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب ) میں تمام تر ثبوتوں کے ساتھ کیس دائرکیا جائے گا،ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ن سے نہیں بلکہ کشمیر کونسل کے 30کروڑ روپے سے تھا ،شاہ غلام قادر نے آخری دو دنوں کے اندر 30کروڑ روپے تقسیم کر کے عوام کے ضمیروں کو خرید کر انتخابی نتائج کو تبدیل کیا ۔

الیکشن نتائج دو روز قبل مختلف تھے ، لیگی امیدوار نے واضع شکست دیکھ کرووٹرز کی خرید اری شروع کی ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی کے سادہ لوح لوگوں کو پیسے کی لالچ دیکر ورغلایا گیا ، بغض ،تعصب اور کینا کی سیاست کو پروان چڑہایا جا رہا ہے شاہ غلام قادر نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی ہے ،ہم برائی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے ،اس کا جواب پہلے ہی دن سے دینا شروع کریں گے، نیلم ویلی میں کسی قسم کی انتقامی کاروائی کی کوشش کی گئی تو سخت ترین جواب دیں گے ہمارے کارکنوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی گی تو آنکھیں نکال دیں گے ہمارے کارکنان کے گھروں کو جلانے کی کوشش کی گی تو شاہ غلام قادر کا گھر جلے گا،۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت نے گزشتہ روز آٹھمقام میں کارکنان کے ہمراء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارا نہیں بلکہ منظم سازش کے تحت ہرایا گیا ہوں حوصلے بلند ہیں پنی غلطیوں کا اعتراف کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان سے زیادتیاں ہوئیں ،مراعات یافتہ طبقہ نے نمک حرامی کی ،میرے ساتھ ٹیم ٹھیک نہیں تھی ،اب گدھے اور گھوڑے میں تمیز کریں گے ،،آغا خان فاؤنڈیشن کے کروڑوں روپے نیلم میں پانی کی طرح بہائے گئے پیپلز پارٹی سے بے ضمیر اور بکاؤ مال الگ ہو گیا ،آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کے لئے 6ارب روپے تقسیم کئے گئے ہمارا ضمیر مطمئن ہے الیکشن کے لئے ہمارے پاس وسائل نہیں تھے کارکنان کے حقوق کا دفاع کریں گے نیلم کی عزت اور غیرت کو بچانے کے لئے جواں جذبوں کے ساتھ میدان میں مقابلہ کریں گے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے کسی بھی کارکن کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو ہمارا ٹارگٹ شاہ غلام قادر ہو گا ا آج سے سابق غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے عزم نو کے ساتھ عوامی عدالت میں جائیں گے ، پیپلز پارٹی کے اندر موجود بکاؤ مال الگ ہو گیا ہے اب پارٹی کے اندر صاف ،شفاف اور غیرت مند لوگ باقی رہ گئے ہیں،اس جنگ میں جن لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا وہ موتی اور ہیرے ہیں ،ہم سے غلطیاں ہوئیں مردم شناسی نہیں ہو سکیکارکنوں کا دفاع کریں گے ۔

پی پی کے پاس 20ہزار ووٹ بنک پہلے بھی موجود تھا اب بھی مشکل ترین حالات میں ہمارے ساتھ موجود ہیں ، پی پی نیلم کر کارکنان کے پختہ عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے جنہوں نے گنجمنڈی کے بیوپاری کے ہاں اپنے ضمیروں کا سودا نہیں کیا ، نیلم ویلی کو مہاجر سٹیٹ نہیں بننے دیں گئے نیلم کے سفید رقبہ جات اور خالصہ سرکار کو کسی مہاجر یا غیر مقامی کو دینے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے حکومت کے ہر غیر قانونی کام میں پتھر کی دیوار کھڑی کریں گے ، پانچ سال ہمارے کاموں میں عدالتوں کے زریعے روڑے اٹکانے والوں کو باور کرواتا ہوں کہ اب میں اور میرے ساتھ سنئیر ترین وکلاء کی ٹیم ان کے غیر قانونی کاموں میں سینہ سپر ہوکر رکاؤٹیں ڈالیں گے نیلم ویلی کی عزت و غیرت بچانے کی کوشش کرنے والے جملہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :