مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے بنیادی انسانی حقوق کی اخلاق ورزی کی بد ترین مثال قائم کر دی عبدالرشید ترابی

پیر 25 جولائی 2016 16:50

نعمان پورہ/مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے بنیادی انسانی حقوق کی اخلاق ورزی کی بد ترین مثال قائم کر دی ،اخبارات،سوشل میڈیا پر پابندی اور مسلسل کرفیو عالمی ضمیر کے لیے کھلا چیلنج ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری طور پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں لیکن و ہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ،برہان مظفروانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو 1990کی سطح پر لاکھڑا کیا ہے ،ہم قائدین حریت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے وقت کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے متحد ہو کر بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے پرامن اور صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر اور ان کے تمام معاون اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 5سالہ دور کی کارکردگی لوٹ مار کرپشن میرٹ کی پامالی کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کر تے ہوئے ان کو نشان عبرت بنا دیا ہے ،نئی حکومت سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں آزاد کشمیر میں عدل و انصاف کا قیام میرٹ کی بحالی ،مہنگائی اوربے روزگاری کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی نئی حکومت کا ایجنڈا ہونا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کی نئی لہر کو تقویت دینے کے لیے بیس کیمپ کے مطلوبہ کردار کی بحالی بھی ضروری ہے پاکستان کے قومی قائدین اور پارلیمنٹ کی طرف سے بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں سے یکجہتی خو ش آئند ہے لیکن حالات کا تقاضا ہے کہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کی جانی چاہیے تا کہ بھارت کے چہرے کو بے نقاب کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :