بھارتی فورسز نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا

بدھ 27 جولائی 2016 15:23

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) بھارتی فورسز نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا،حریت رہنماؤں نے کولگام تک مارچ کرنے کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھارتی فورسز نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا ہے،حریت رہنماؤں نے کولگام تک مارچ کرنے کی اپیل کی تھی۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس دوران 60سے زائد بے گناہ نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جبکہ سینکڑوں کشمیریوں کو زخمی کردیا گیا ہے اور وادی کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور معمولات زندگی ٹھپ کر رہ گئے ہیں۔