آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر مقامات پر مزید بارش کا امکان

بدھ 27 جولائی 2016 20:06

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، کشمیر سمیت ملک کے اکثر مقامات پر جبکہ سکھر، میر پور خاص ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) جمعرات کو موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :