کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار،پھسلن سے متعددافرادزخمی

جمعرات 28 جولائی 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے بعض افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈالمیا، کارساز، شارع فیصل، ایئرپورٹ، پرانی سبزی منڈی، نمائش سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث سڑکیں گیلی ہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے متعدد موٹرسائیکل سوار سلپ ہونے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :