کشمیری بھارت جبر واستبداد کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

جمعرات 28 جولائی 2016 13:17

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت جبر واستبداد کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے اور وہ شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ تنظیم نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو” جامع مسجد چلو“ کال کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کانفرنس کی طرف سے دیے جانے والے احتجاجی پروگرموں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کیساتھ ہی تحریک آزادی کے خلاف بھارتی مکروہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بھارت تحریک آزاد ی کو طاقت کے بل پر دبانیکی اپنی پالیسی میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگالہذا اسے اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلیوں کو مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق کو تسلیم کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کو جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث عوام کو بنیادی ضرورت زندگی کی سخت قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تکلیف دہ صورت حال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے انتہائی پر عزم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو اب مزید گمراہ نہیں کرسکتا۔ ۔

متعلقہ عنوان :