آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں پر عبدالرشید ترابی، پیر علی رضا بخاری اور راجہ جاوید اقبال بلا مقابلہ منتخب

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر ممبران کا انتخاب کل ہو گا

جمعرات 28 جولائی 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں پر عبدالرشید ترابی، پیر علی رضا بخاری اور راجہ جاوید اقبال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر ممبران کا انتخاب ہو گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولنگ قانون ساز اسمبلی لاجنگ ہال ایم ایل اے ہاسٹل مظفر آباد میں 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب 41 ممبران خواتین کی 5 نشستوں پر خواتین امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی، علماء مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر علی رضا بخاری اور اوورسیز کی ایک نشست پر مسلم لیگ (ن) کے راجہ جاوید اقبال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔