الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر سے 9 اگست تک تحریری جواب طلب کرلیا

جمعرات 28 جولائی 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر سے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر 9 اگست تک تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نوابزادہ صلاح الدین کی جانب سے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی نااہلیت کے بارے میں دائر درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے بتایا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ کی بیرون ملک جائیداد کی ملکیت ظاہر نہیں کی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ اس میں دیئے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ انہوں نے بینچ سے استدعا کی کہ وہ ثبوت کی عدم فراہمی پر اس کیس کو خارج کر دیں۔

متعلقہ عنوان :