بیرسٹر سلطان کو پیپلز پارٹی میں واپس لانے کیلئے کوششیں شروع،صدارت کا عہدہ دیا جائیگا

جمعرات 28 جولائی 2016 17:01

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سابق وزیراعظم صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو پیپلزپارٹی میں واپس لانے اور صدارت دینے کیلئے سرگرم ہوگئی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سلطان محمود محتاط ہو گئے پاکستان کے الیکشن 2018ء کے نتائج تک فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بدترین شکست نے دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کھڑا کیا ہے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ سلطان محمود کو بغیر پیپلز پارٹی کے بدترین شکست ہوئی ہے جبکہ سلطان محمود چوہدری کے کیمپ میں بھی مسلم کانفرنس سے بے فائدہ اتحاد اور پیپلز پارٹی سے علیحدگی پر پچھتاوا کی کیفیت ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی سیاسی ناؤ ڈوبنے کے بعد دونوں اطراف سے نرم رویہ اپنایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت تین بار اپنے نمائندوں کے ذریعے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو واضح پیغام دے چکی ہے کہ آپ پیپلز پارٹی میں واپس آجائیں صدارت آپ کی منتظر ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بیر سٹرسلطان محمود چوہدری پارٹیاں بدلنے میں بدنامی کے بعد خاصے محتاط ہو گئے ہیں وہ پاکستان کے الیکشن 2016ء کے انتظا ر میں ہیں کہ کون کامیاب ہوتا ہے ذرائع نے بتایا کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہری نے مستقبل کے فیصلے کیلئے اپنے قریبی رفقاء سے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :