کوٹلی کے رہائشی دو بھائی سلانوالی سرگودہا میں بے دردی سے قتل ،قاتلوں نے قتل کے بعد نعشیں گٹر میں پھینک دی ، ملزمان کیری ڈبہ فروخت کر تے گرفتار

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) کوٹلی کے رہائشی دو بھائی سلانوالی سرگودہا میں بے دردی سے قتل قاتلوں نے قتل کے بعد نعشیں گٹر میں پھینک دی کیری ڈبہ فروخت کر تے ہوئے گرفتار تفصیلات کے مطا بق انس قریشی ولد غلام سرور قریشی نے تھانہ پولیس کوٹلی کو تحریری درخواست دی کے مورخہ 10-7-16کو میرا بھائی ہارون قریشی جو کیری ڈبہ نمبرQK/461چلاتا تھا کے ساتھ دوسرابھائی گلزیب بھی اس دن کوٹلی کے لیے آئے لیکن رات دیر تک واپس نہ آئے تو اپنے طور پر تلاش کی لیکن نہ مل سکے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کے زیر استعمال موبائیل نمبروں کا ڈیٹا لیا تو آخری کال لوکیشن سلانوالی سرکودہا ٹریس ہوئی تو پولیس نے سفینہ نامی خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی لیکن اس نے کچھ نہ بتایا پولیس زرائع نے بتایا کے سرکودہا سے سی آئی اے سٹاف سے ایک کال موصول ہوئی کے کوٹلی نمبر کا کیری ڈبہ سلانوالی میں فروخت کے لیے آیا ہے جو مشکوک ہے جس پر پولیس تھانہ کوٹلی نے نمبر پوچھا تو جس کیری کی رپورٹ درج تھی یہ وہی کیری ڈبہ تھا پولیس نے ایک ٹیم سرگودہا سلانوالی روانہ کی جس نے جا کر کیری فروخت کرنے والے سے تفتیش کی تو اس ملزم احسان ولد بشیر قوم مصلی نے انکشاف کیا کے اس کی بیوی کوٹلی کی رہائشی ہے اس نے ہارون اور گلزیب کا کیری ڈبہ بک کروا کر سلانوالی لایا ان دونوں کو نشہ آور شے پلا کر بے ہوش کیا اور پھر ان دونوں کا گلا دبا کر قتل کر کے نعشیں قر یب ہی زیر تعمیر سوسائیٹی کے گٹر میں پھینک دی جس پر کوٹلی کی پولیس نے مقامی پولیس کو ہمراہ لے کر ملزم کی نشاندہی والی جگہ سے نعشیں برآمد کر کے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر کوتلی منتقل جبکہ پولیس نے دونوں بھائیوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ٹلی منتقل کر دیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :