رکن آزاد کشمیر اسمبلی سحرش قمر کی آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

ہفتہ 6 اگست 2016 17:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی نو منتخب رکن اسمبلی سحرش قمر نے آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مختصر ترین کابینہ تشکیل دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ عیاشیاں کرنے کیلئے نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سمیت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیر عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اراکین کابینہ اپنی صلاحیتوں ،تجربے کی بنیاد پر آزاد خطے کو خوشحال خطہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ سحرش قمر نے کہا ہیکہ مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر سمیت ملک بھر اور دنیا بھر میں و مقیم کشمیریوں کی نمائندگی ن لیگی سے بہتر کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پرقائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ان کے ویژن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سارک کانفرنس میں بھارتی ہم منصب راجہ ناتھ سنگ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہدآزادی کے خلاف حقائق کو مسخ کرنے اور روائتی راگ الاپنے پر اپنے شافی اور مدلل جواب دے کر راج ناتھ کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ۔

یہ کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو جاتا ہے سحرش قمر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اور اسمبلی کے قیام کا مقصد ہی تحریک آزادی کشمیر کیلئے قائم کام کرنا تھا ۔ مگر بدقسمتی سے ہم اس مقصد میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اور پورا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اور اس طرح تکمیل پاکستان کے خواب شرمندہ تعبیر ہوگا سحرش قمر نے ایک مرتبہ پھر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف ، قائد کشمیر قائد اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا انتخاب عمل میں لاکر اسمبلی تک پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :