مقبوضہ کشمیر : پلوامہ میں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

قابض فورسز کی کولگام میں گھروں میں گھس کر مکینوں کی مارپیٹ، بچہ زخمی

اتوار 7 اگست 2016 13:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کو علی الصبح سڑک کنارے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔ میڈیارپو رٹ کے مطابق 23سالہ نوجوان بلال احمد ملک کی لاش صبح چار بجے کے قریب پلوامہ کے گاؤں چیوہ کلان میں سڑک کے کنارے سے برآمد ہوئی۔نوجوان کا تعلق دفرپورہ گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بلال احمد ہفتے کی شام کو اپنے ایک عزیز کو موٹر سائیکل پر کنگن چھوڑنے گیا تھا اور خدثہ یہ ہے کہ اسے واپس گھر آتے وقت بھارتی فورسز نے گولی مار دی ہے ۔

مقتول کی موٹر سائیکل بھی غائب ہے ۔ بلال احمد کے قتل سے 8جولائی سے اب تک شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 69ہو گئی۔دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں ایک گھر کے اندر آنسو گیس کا گولہ داغ دیا جس سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہارڈمنڈگری گاؤ کے رہائشی محمد رمضان وگے نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے رات کے وقت علاقوں کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹا اور گھروں اشیا کی توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے اس دوران آنسو گیس کے گولے بھی چلائے اور ایک گولے کے پارچے لگنے سے ان کا کم سن بچہ زخمی گیا۔محمداکرم نامی ایک اور شہری نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ان کے گھر سے ایک لیب ٹاب اور دیگر کچھ قیمتی اشیا بھی لوٹ لیں۔ عبدالرشید میر اور دیگر شہریوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کھڑکیاں توڑ کر گھروں میں گھس گئے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو مارا پیٹا۔فوجیوں نے اس دوران کھڑکوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔