مقبوضہ کشمیر ،برہان وانی کے والدکی قیادت میں ہزاروں لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 7 اگست 2016 13:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پانپور ہ میں ہزاروں لوگوں نے کرفیوا ور دیگر پابندیوں کو توڑتے ہوئے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کی قیادت حال ہی میں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے والد مظفر وانی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مظفروانی نے جنہوں نے تحریک آزادی کے لیے اپنے دو بیٹوں کی قربانی دی ہے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کے لیے اپنی اکلوتی بیٹی کو بھی وقف کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مقبوضہ علاقے میں مظفر وانی کی حمایت میں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف بڑی تعداد میں عوام احتجاجی مظا ہروں میں شریک ہوئے۔حریت قیادت کی کال پر اور وانی کی حمایت میں ہزاروں لوگوں نے کرفیو کے نفاذ کے باوجود حضرتبل سرینگر کی طرف مارچ کیا۔ درگاہ حضرتبل چلو کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے مشترکہ طورپر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :