کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے‘رہنماء مسلم کانفرنس

آزادی کی جو قیمت ہمارے آباؤ اجداد نے دی ہے اسے صدیوں میں نہیں بھلایا جاسکتا‘تقریب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 13:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں سابق وزراء کرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ، دیوان علی خان چغتائی ،مختیار عباسی ممبر کشمیر کونسل، شمیم علی ملک ، راجہ ثاقب مجید ، سمعیہ ساجد ، میر عتیق انصر پیرزادہ خواجہ محمد شفیق ، کرنل (ر) عارف عباسی ،مفتی منصور ، سید اظہر گیلانی ، سید صداقت حسین شاہ ، سید غلام مصطفی شاہ نقوی ، سید یاسر نقوی ، اعجاز عباسی ، میر امتیاز، سجاد انور عباسی ، شیخ مقصود احمد ، بشارت مغل ، مشتاق قریشی ، بابر خلیل ، خالد گیلانی ، ہارون آزاد ، خواجہ نعمان ، شیخ خورشید، ریاض پلہاجی ، افشاں سعید ایڈووکیٹ ، کوثر پروین ایڈووکیٹ ، غیاث الدین کھوکھر ، راجہ ولید ، عاصم نقوی ، راجہ افتخار اکرم ، کاضافی الطاف ، احسن عباسی ودیگر نے کہا ہے کہ 14اگست کے دن مسلمانان برصغیر نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں دنیا کی سب سے بری نظریاتی اسلامی مملکت خداداد پاکستان حاصل کیا جو پورے عالم اسلام کا مضبوط قلعہ اور ناقابل تسخیر حقیقت بن کر سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اطہار انہوں نے گزشتہ روزمسلم کانفرنس کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے ۔ اس پس منظر میں اگر ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں کی قومی تحریک آزادی کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاریخی حقیقت تسلیم کرنی پڑی ہے کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد ریاست کے مسلمانوں نے اپنی تحریک آزادی کو تحریک پاکستان سے وابستہ کرلیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے اپنی تحریک آزادی کو الحاق پاکستان کے ذریعہ مسلمانان ریاست جموں وکشمیر کی اجتماعی قومی امنگوں اور آرزوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کی تقدیر پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ کشمیر بنے گا پاکستان کی تحریک ہمارا جزوی ایمان ہے اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سارے کا سارا کشمیر آزاد ہوکر ملت اسلامیہ پاکستان کا جزونیفک نہیں بن سکا۔

14اگست 1947ء ہمارے محسونوں کی قربانیوں کی یاد میں ہر سال روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔ آزادی کی جو قیمت ہمارے آباؤ اجداد نے دی ہے اسے صدیوں میں نہیں بھلایا جاسکتا ہے ۔ یہ ان کا ہم پر احسان ہے کہ وہ ہمیں ایک آزاد ملک کا تحفہ دے کر گئے ہیں ۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا وہ کواب جسے ہمارے قائد محمد علی جناحؒ نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ اﷲ کے احسانات میں سے ایک احسان ہے جس کی قیمت چکانے سے ہم قاصر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :