فاروق حیدر نے مختصر کابینہ تشکیل دیکر نئی مثال قائم کر دی ،راجہ قمر آصف

پیر 15 اگست 2016 16:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کلیاں بازار کے صدر راجہ قمر آصف خان نے کہا ہے کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مختصر کابینہ تشکیل دے کر نئی مثال قائم کر دی وہ وقت دور نہیں جب میرٹ کی بالادستی کا بول بالا ہو گا عوام کو ان کے حقوق دھکے کھانے کے بجائے ان کی دہلیز پر ملیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مظفرآباد تعلیمی بورڈ کے قیام کے بعد جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد قائد کشمیر کے ویژن کا حصہ ہے جس سے عوام کو شراکت اقتدار کے مواقع میسر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی لینڈ سلائیڈ وکٹری نے ناچ گانا کلچراور ریاستی تشخص کا راگ الاپنے والوں کو منوں مٹی تلے دبا دیا۔روٹی کپڑا اور مکان والے اپنی دکان چمکاتے رہے مگر عوام نے ان کی دکان کو معہ سامان چائنہ کے وہ تالے لگائے جو ٹوٹتے ٹوٹتے وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے تعمیر و ترقی کے ویژن کو قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں عملی جامہ پہناکر ایسا روڈ میپ تشکیل دیں گے جس سے معاشی ترقی کا انقلاب برپا جبکہ روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :