محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی

بدھ 17 اگست 2016 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، بالائی فاٹا (پاراچنار)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور (سٹی10، ائیرپورٹ02)، قصور04، میانوالی01، کالام، پٹن، چترال01ملی میٹر۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سکھر، شہید بینظیر آباد، نورپورتھل، بھکر، تربت41، دادو، روہڑی، دالبندین، سبی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، پڈعیدن، رحیم یار خان40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔