کوٹلی‘ غیر ریاستی افراد کیخلاف آپریشن جاری‘ خاتون سمیت 19 افراد گرفتار

جمعرات 18 اگست 2016 14:53

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) ضلع کوٹلی میں غیر ریاستی ،بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر رہنے والے افرادکے خلاف اسٹنٹ کمشنرساجد حسین کی جانب سے کیا جانے والا دبنگ سرچ آپریشن کوٹلی بچاؤ مہم بن گیا،کوٹلی اور مضافات میں رہنے والے شہریوں نے مشکوک اور غیر قانونی طور پر رہنے والوں کی نشان دہی کرنا شروع کر دی،اسٹنٹ کمشنر ساجد حسین نے دوسرے روز بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کلاہ،دھمول،رولی،کراس،جنرل بس اسٹینڈ ،لنڈا بازار اور اندرون شہر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس میں 19سے زائد غیر ریاستی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں اور بغیر اجازت کے رہنے والوں کو قانون کے رکھوالوں نے اسٹنٹ کمشنر کے حکم پر گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا ،سرچ آپریشن کے دورآن شہریوں کی بڑی تعداد جن میں آل آزاد کشمیر انجمن تاجران کے نائب صدر اور مرکزی صدر انجن تاجران ملک یعقوب احمد منہاس،کلاتھ مرچنٹ کے صدر راجہ رحیم،مرکزی کواڈینیٹر جمیل احمد منہاس سمیت شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی نے اسٹنٹ کمشنر اور انکی پوری ٹیم کو آپریشن کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے آپریشن کو جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کر دیا ،ادھر گزشتہ روز15 سے غیر ریاستی،پھیری والوں کو چھڑانے کے لیے اسٹنٹ کمشنر اور ایس۔

(جاری ہے)

ایچ۔او کوٹلی پر غیبی قوتوں کا دباؤ ،سفارشیں مگرانتظامیہ کی جانب سے مکمل انکار کوٹلی کی تاریخ میں پہلی بار اس مقدمے کے ملزمان ابھی تک تھانہ میں بند ،اسٹنٹ کمشنر کوٹلی ساجد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہونے والے سرچ آپریشن میں محمد اکرم ولد محمد رفیق ساکن قصور،محمد نثارولد ارشد علی ساکن قصور،مبارک علی ولد خوشی محمدساکن رائے پور قصور،شائد علی ولد غلام حسین ساکن مغلپورہ چشتیاں بہاول نگر،محمد اصغر صدیقی ولدسرور صدیقی ساکن قصور ،خاتوں (A) زوجہ بشارت ساکن حال عارضی سکونت سہنسہ اور دیگر افراد کو دفعہ188کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی ہے کہ کوٹلی کے عوام اس آپریشن میں ہماری بھرپور مدد کر رہے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے جب انتظامیہ اور شہری کسی بھی ٹاسک پر اگھٹے کام کرے گے تو اس کے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ کسی کی بھی سفارش کو ہم نہیں مانے گے کمشنر میرپور راجہ امجد پرویز اور ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید کی واضع ہدایات موجود ہیں اور ہمارے اس آپریشن کا تعلق چونکہ برارآست نیشنل ایکشن پلان سے ہے اس لیے پورے توجہ اور قوت سے یہ آپریشن کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سفارشیں ضرور کروائی گئی ہیں مگر سب سے معزرت ہی کی گئی ہے ،اس وقت ہم بالکل فری ہینڈ کام کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :