رائے شماری کی بات کرنا غداری نہیں،کشمیری اقوام متحدہ میں کئے گئے وعدوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعہ کا پائیدار حل چاہتے ہیں،انجینئر رشید

جمعہ 26 اگست 2016 14:14

سرینگر ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے کہاہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کے ساتھ ملاقات کے دوران اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ رائے شماری کی بات کرنا کوئی غداری نہیں اور نہ ملک دشمنی ہے بلکہ کشمیری اقوام متحدہ میں کئے گئے وعدوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعہ کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انجینئر رشید کی سربراہی میں پارٹی کے پانچ رکنی وفد نے راجناتھ سے ملاقات کی اور ان پر واضح کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امن وقانون کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کشمیریوں اپنے ساتھ اقوام متحدہ میں کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ انجینئر رشید نے راجناتھ سنگھ پر یہ بھی واضح کیاکہ رائے شماری کا مطالبہ کرنا بھارت کے آئین کے منافی نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو جواہر لال نہرو رائے شماری کرانے کا اقرار ہرگز نہ کرتے۔بیان میں کہاگیاکہ اگر جموں خطے کے ایک فرقے کے چندلوگ رائے شماری نہیں چاہتے ہیں تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ سارا جموں ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :