وادی کشمیرمیں بھارتی مظالم اور مساجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت
بڈگام میں آغا حسن الموسوی کی قیادت میں جلوس نکالاگیا
جمعہ 26 اگست 2016 14:14
(جاری ہے)
مقررین نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں عوامی املاک کی توڑ پھوڑ ، لوٹ مار ، نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ ، مساجد کی بے حرمتی ، وادی میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر مسلسل قدغن اور دینی و حریت پسند قائدین کی مسلسل گھروں میں نظربندی کو بھارتی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ قراردیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام بھارت کے جارحانہ حربوں کو ناکام بنادیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ان ہتھکنڈوں کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ گھروں میں اپنے بچوں کو پڑھائیں اور مقصد کیلئے گھروں میں سکول کھولے جائیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی طورپر ہی حل کیا جانا چاہیے اور کشمیری عوام بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے مصنوعی اقدامات کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ انہیں ملازمتوں اور ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا ۔ مقررین نے مقبوضہ علا قے میں بھارتی فورسز کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کی شدیدمذمت کی ۔ اس موقع پر آغا سید حسن نے اپنے خطاب میں بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کو تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی سلگتی صورتحال کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔بعد ازاں آغا حسن کی قیادت میں مشترکہ حریت قیادت کے پروگرام کے مطابق جامع مسجد سرینگر کی بے حرمتی کے سانحہ کے خلاف بطور احتجاجی ایک جلوس نکالا گیا ۔ فورسز نے جلوس کو روکنے کیلئے سڑک کی مکمل ناکہ بندی کررکھی تھی اور جلوس کے شرکاء پر طاقت کا استعمال کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.