بغیر کاغذات اوورلوڈ گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، شہریوں کا مطا لبہ

ہفتہ 27 اگست 2016 16:35

مظفر آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) ٹریفک پولیس نے شہریوں کا جینا حرام کردیاہے ، بغیر کاغذات اوورلوڈ گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بجائے بلاوجہ شہریوں کو حراساں کرنا ، گاڑیاں ضبط اور موٹر سائیکل سواروں کو تھانہ میں بند کرنا معمول بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے انسپکٹر جنرل پولیس ، ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی مظفرآباد سے راشی ، بدتمیز پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل ٹریفک پولیس نے مظفرآباد کے شہریوں کو بلا جواز ہراساں کرنا اپنا معمول بنا لیا ہے موصوف نے بدوں کاغذات ، اوورلوڈ گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بجائے عام ٹریفک کے خلاف بھتہ وصولی کی مہم شروع کررکھی ہے ۔

مظفرآباد کے شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک ایس پی ٹریفک سے صورتحال کا نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ dst/nri/msb 1548

متعلقہ عنوان :