وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ماڈل مویشی منڈی نیاموآنہ کا افتتاح کر دیا
اتوار 28 اگست 2016 12:47
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ماڈل مویشی منڈی نیاموآنہ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کیوجہ سے فیصل آباد پنجاب کا دوسرا ،پاکستان کا تیسرا شہر بنے گا ۔
(جاری ہے)
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی ملکی مسئلہ ہے سب کو مل کر سمجھنا ہوگا افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو ۔
عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں بھی دھرنے کا مقصد نہیں بتا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائدایم کیو ایم کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے ۔ اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں ان کا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.