وفاق ہمیں بجلی کا اپنا حق نہیں دے رہا ، کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا اور صوبے کی تباہی کا منصوبہ ہے
اس سے وادی پشاور کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ،ہم اسے کبھی تعمیر نہیں ہونے دیں گے ،فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کو خو ش آئند سمجھتے ہیں ، اصلاحات کو جلدعملی شکل دینی چاہیے ،عابد شیر علی اور امیر مقام جتناجلد اپنا رویہ اور قبلہ درست کریں اتنا بہتر ہے ،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو مسلسل رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں منفرد اور مثالی اسلوب حکمرانی متعارف کرایا ، عوام اس کی بنیاد پر تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں دوبارہ ووٹ دے کر کامیاب کرینگے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 30 اگست 2016 22:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے واپڈا اور وفاقی حکومت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے ، طے شدہ فارمولے کے تحت ہمیں 13 فیصد بجلی فراہم کرنی چاہئے جس سے وفاق مسلسل گریز کرتا آرہا ہے اگر ہمیں 600 میگاواٹ کی بجلی جو ہمارا حق ہے دیا جائے توہمارے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی ، عابد شیر علی اور امیر مقام جتناجلد اپنا رویہ اور قبلہ درست کریں اتنا بہتر ہے کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے اور یہ صوبے کی تباہی کا منصوبہ ہے تین صوبے مختلف ادوار میں اس کو مسترد کر چکے ہیں ،اس منصوبے سے وادی پشاور کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔
ہم اسے کبھی تعمیر نہیں ہونے دیں گے ،فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کو خو ش آئند سمجھتے ہیں اور ان اصلاحات کو جلد ازجلد عملی شکل دینی چاہیے ،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو مسلسل رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہماری اصلاحات اور اقدامات کے نیتجے میں منفرد اور مثالی حکمرانی کا اسلوب بھی متعارف کرایا گیا ،اگر تین صوبوں سے ہمارا مقابلہ کیا جائے تو میرٹ ، شفافیت ، ادارہ جاتی تبدیلیوں اور کرپشن سے پاک ترقیاتی حکمت عملی کی بنیاد رکھ کر ہم نے تبدیلی کے وعدے کو نبھایا ہے جس کی بنیاد پر عوام تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں دوبارہ ووٹ دے کر اس صوبے کی روایات کو تبدیل کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.