بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:31

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بہاولپور، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ،سبی، کوئٹہ، سکھر ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کے بعد موسم خو شگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش رحیم یار خان64 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کی ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :