مقبوضہ کشمیر : پیلٹ گن کا قہر مسلسل جاری ، گزشتہ دو دنوں میں 33مظاہرین کی آنکھیں زخمی ہوئیں

بھارتی فورسز دانستہ طورپر کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کو نشانہ بنارہی ہیں ‘معالجین

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 56روز سے جاری عوامی انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے پورے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ اور پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال مسلسل جاری ہے اور گزشتہ دو دونوں کے دوران سرینگر کے صدر اور جے وی سی ہسپتالوں میں 33زخمیوں کو لایا گیا جن کی آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخم آئے تھے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ انکشاف مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گن کے استعمال کے بارے میں قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں کیاگیا ہے ۔ 8جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہونیوالے کے بعد شروع ہونیوالے انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اب تک 87کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بصارت سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ صرف سرینگر کے صدر اور جے وی سی ہسپتالوں میں اب تک 640زخمیوں کولایا گیا ہے جن کی آنکھیں پیلٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو چکی ہیں اورانکی بینائی کھونے کا خدشہ ہے ۔ سرینگر کے صدر اسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران پھر سے پیلٹ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور زخمی نوجوان کا معائنہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار دانستہ طورپر کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 56دنوں کے دوران پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی بصارت بچانے کیلئے صدر اسپتال کے ڈاکٹروں نے دن رات ایک کرکے تقریباً80فیصد نوجوانوں کی آنکھوں کا نور واپس لوٹایا ہے جبکہ بڑی تعداد میں نوجوان مکمل طورپر یا جزوری طورپپربصارت سے محروم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :