بھارتی مکرو و فریب سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی‘ آسیہ اندرابی

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مسلسل جھوٹ اور مکرو و فریب کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے یہ بات بھارتی سیکرٹری خارجہ وکاس سوروپ کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ بھارتی رہنماؤں کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ انہوں نے گزشتہ 70دہائیوں سے جموں وکشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں نے کبھی بھی بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ اسکے خلاف عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ نہتے اور بے گناہ لوگوں کے قتل اور جبر وا ستبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادی کو دبا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی چیرہ دستیوں او وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کی حقیقی صورت حال اجاگر کرنے کی پاداش میں مقبوضہ وادی کے مقامی ٹیلی ویژن چینلوں کو بند کرنے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :