ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا
مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 60روپے فی کلو ہوگی، ایس آراوجاری
ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) حکومت نے چینی مہنگی کر دی،فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) نے چینی کی قیمت میں4 روپے کا اضافہ کردیاہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آر او کے مطابق اب مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 60روپے فی کلو ہوگی، ایف بی آر کے مطابق چینی کی نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا، قیمت میں اضافے سے ٹیکس سے حاصل شدہ رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔
ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 72 سے 78روپے تک دستیاب ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے درآمدی چینی کی قیمت 725ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے، اس وقت حکومت چینی پر8 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جولائی میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے 73 روپے تک جاپہنچی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.