وزیراعظم پارلیمنٹ میں تمام الزامات کا جواب دے چکے ہیں،طلال چوہدری کاطاہرقادری کو مناظرے چیلنج
پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں، عمران خان مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں، احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں، قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں،طاہرالقادری 16 ہزار کی جگہ 1600 میگاواٹ ہی ثابت کر دیں، شہبازشریف اگر بھارت کی مدد سے بجلی بنا رہے ہوں تو میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاوٴں گا مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاعمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر پر رد عمل
اتوار 4 ستمبر 2016 11:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں تمام الزامات کا جواب دے چکے ہیں۔عمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ عمران خان مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ طاہر القادری کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس طرح کی ڈیڈلائن پہلے پوری ہوئی نہ اب ہو گی۔ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اس وقت مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ عوام اور عدالتوں کے سامنے ناکام ہونے والا ایسی باتیں کرتا ہے۔
طاہرالقادری کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں اگر وہ سچے ہیں تو دعوت قبول کریں۔ طاہرالقادری 16 ہزار کی جگہ 1600 میگاواٹ ہی ثابت کر دیں۔ شہبازشریف اگر بھارت کی مدد سے بجلی بنا رہے ہوں تو میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاوٴں گا۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.