عید کے موقع پر قوم شہداء کے ورثاکو یاد رکھے‘شیخ جمیل الرحمن

موجودہ انتفاضہ میں کشمیری عوام نے ایثار و قربانی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے‘سیکرٹری جنرل متحدہ جہاد کونسل

اتوار 11 ستمبر 2016 12:11

مظفر آباد،سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) متحدہ جہاد کونسل کے سکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے عالم اسلام بالخصوص جموں و کشمیر کے بہادر اور مخلص عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید کا فلسفہ ایثار و قربانی ہے۔عید انتہائی سادگی اور متانت سے منائی جائے اور متاثرین خاص طور پر گزشتہ دوماہ کے متاثرین کا خاص خیال رکھاجانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

کشمیری آزادی، اسلام کی سر بلندی اور اعلائے کلمۃ اﷲ کے لئے اپنی جان ، مال اور عزتوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ اس لئے قوم شہداء کے ورثاء کو یاد رکھے۔اپنے عید پیغام میں انھوں نے کہا کہ بیواؤں، یتیموں اور معاشرے کے بے کس افراد ، ناداروں، مزدوروں،پڑوسیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔موجودہ انتفاضہ میں کشمیری عوام نے ایثار و قربانی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔

ہمیں فخر ہے کہ ہماری نئی نسل بہادر، جفاکش، ہمدرد، انسانیت دوست اور پر عزم ہے۔آج عید کی خوشیوں میں ان کو بھی یاد رکھا جائے جو صرف اﷲ تعالیٰ پر آس لگائے بیٹھے ہیں۔ جن کا کوئی کمانے والانہیں۔ اگر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت زمہ داری کا مظاہرہ جاری رکھا تو ہمارے اس معاشرے میں اخوت و محبت اور رواداری کو فروغ ملے گا۔ تحریک المجاہدین کی قوم سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی تہواروں پر ان کی بھی سر پرستی کرین جن کا اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی سہارا نہیں۔ تا کہ ان کو غیر کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عید غلامی کی عید ہے۔ قوم آزادی کے لئے دعا گو ہو۔ اﷲ پاک صدق دل سے جدوجہد کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔انشاء اﷲ قوم کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :