مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر صدر جماعت وزیراعظم فاروق حیدر کی قیادت میں آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ،مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور کا بیان

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ،مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ‘آزادکشمیر کے عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن پر اندھا اعتماد کیا ہے انشاء اللہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے میرپور کے عوام تسلی رکھیں انشاء اللہ تمام مسائل مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی حل ہونگے ممبر قانون سا ز اسمبلی چوہدری محمد سعید میرپور کو حقیقی معنوں میں منی لندن بنا کر دم لینگے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے الیکشن سے پہلے عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر عوام کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہے راجہ فاروق حیدر خان نے آتے ہی آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے لیے جو اقدامات کیے ان پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے دور اقتدار میں آزادکشمیر سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بھی کر یگی آزادکشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کیساتھ ہے انشاء اللہ آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے میں مسلم لیگ ن کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :