مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں ‘ کشمیری اپنے پیدائشی حق خودارادیت سے کبھی بھی غافل نہیں ہیں اور نہ ہونگے

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی خاتون رکن نسیم وانی کی کشمیری مہاجرین کے کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 ستمبر۔2016ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی خاتون رکن محترمہ نسیم وانی نے کشمیری مہاجرین کے کیمپ کے دورہ کے دوران کہا ہیکہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں ۔ کشمیری اپنے پیدائشی حق خودارادیت سے کبھی بھی غافل نہیں ہیں اور نہ ہونگے ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مجرمانہ اور دہشتگردانہ سوچ سے پوری دنیا واقف ہے ۔ اقوام متحدہ کو آج اپنا 1948ء والا کر دار ادا کرنا چاہیے ۔پورپی یونین اور او آئی سی کو دوایٹمی ممالک کے دوران سلگتے مسئلہ کشمیر کے دیر پا اور پرامن حل کے لیے اپنا مثبت کر دار ادا کر نا چاہیے تاکہ عالمی امن کو درپیش خطرات کا خاتمہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

محترمہ نسیم وانی ایم ایل اے نے مزید کہا ہیکہ دنیا اب جاگ چکی ہے لیکن کچھ ممالک مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر پر سچ نہیں بول رہے ۔

انہیں چاہیے کہ ذاتی مفادات کی عینک اتار کر سچ بولیں تاکہ کل مستقبل میں انہیں شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور بھارتی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کروائی جانے والی بزدلانہ دہشتگردی کی کارروائی کی بھر پور مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک ہے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ملک دشمن کی ہرسازش کو مل کر ناکام بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی تحریک آزاد ی کشمیر کا ضامن ہو سکتا ہے ۔بھارت چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن خداوندتعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ منصوبہ تکمیل پذیر ہوگااور اب ہم معاشی میدان میں پیچھے نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ امن ہماری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :