وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے-21ستمبرکو اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مسلہ کشمیر کے حل میں کردار کے لیے زوردیں گے- بھارت نے جواب میں پاکستان پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرنے اور بلوچستان کا معاملہ اٹھانے کی حکمت عملی تیار کررکھی ہے:بھارتی ذرائع ابلاغ
میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:26
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم فوری رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو تعاون ادا کرنے پر زور دیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف اپنے دس روزہ دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت اور 21 ستمبر کو خطاب کرینگے۔ بحیثیت وزیراعظم ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ چوتھا خطاب ہو گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم امن وسلامتی سے متعلق عالمی معاملات میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.