آئی جی پی آزاد کشمیر اور ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی کاوشوں سے بننے والے انٹی کارلفٹینگ سکواڈنے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کر لیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:09

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء ) آئی جی پی آزاد کشمیر اور ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی کاوشوں سے بننے والے انٹی کارلفٹینگ سکواڈنے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کر لیا۔مختصر ترین عرصہ میں عوام کی لاکھوں روپے کی قیمتی گاڑیوں کو برآمد کروا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔آئی جی پی آزاد کشمیر انٹی کار لفٹنگ سکواڈ کے بہترین اپنی ندار فرض شناس سکواڈ کو تعریفی اسناد سے نوازیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی خواتین ونگ سٹی کی سابق صدر نازیہ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کمال مہارت اور دن رات کی محنت سے لوگوں کی قیمتی چرائی جانے والی گاڑیوں کو برآمد کرنا انٹی کار لفٹنگ سکواڈ کا تاریخی کارنامہ ہے اب یہ سکواڈ حکومتی وزراء کی گم شدہ لاکھوں روپے مالیت گاڑیوں کا بھی سراخ لگائے حکومت انٹی کار لفٹنگ سکواڈ کو خصوصی ٹاسک دے تاکہ عوام کے خون پسینے کے ٹیکسز سے خرید کی جانے والی سرکاری گاڑیاں برآمد ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :