کوٹلی‘ممبر اسمبلی ملک نواز کا بھانجا نامعلوم قاتلوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ‘مقدمہ درج

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے ‘مقتول کو آبائی گاؤں رولی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیاگیا

اتوار 18 ستمبر 2016 12:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ممبر اسمبلی ملک نواز کا بھانجا نامعلوم قاتلوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ‘پولیس نے مقد مہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی -تھانہ پولیس کو ٹلی کے مطا بق حبیب ولد محمد خان ساکن لٹوئی رولی نے تھا نہ پولیس کو ٹلی کو بتایا کے اس کا بھا ئی ملک مسعود جو کے گزشتہ روز مغرب کی نمازادا کر کے کھا نا کھا نے کے بعد معمول کے مطا بق واک کے لیے نکلا کافی دیر تک واپس نہ آیا تو تلاش کی تو خون میں لت پت نعش ناونی لٹوئی کے مقام سے ملی جس کو نامعلوم شخص یا اشخاص نے قتل کر دیا جس پر پولیس نے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم قاتلوں کے خلاف APC302کے تحت مقد مہ درج کر کے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی منتقل کی جہاں پر نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقتول کی نماز جناز ہ گزشتہ روز دن دو بجے آبائی گاؤں رولی کے مقا م پر ادا کر کے مقا می قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -

متعلقہ عنوان :