بھارتی بربریت کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت ٹھنڈا نہیں ہوسکا

کلگام اور بانڈی پورہ میں کرفیو کے باوجود عوامی مظاہرے ، بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد ، متعدد زخمی ہوگئے

اتوار 18 ستمبر 2016 16:08

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) بھارتی افواج کی بربریت کے باوجود آزادی کے لیے کشمیریوں کا جذبہ حریت تابندہ ہے ، کلگام اور بانڈی پورہ میں کرفیو کے باوجود بھارت مخالف عوامی مظاہرے کیے گئے۔ کلگام میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد درجنوں زخمی ہو گئے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد قابض فوج ایک سو چار کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی بھی کشمیریوں سے جذبہ حریت نہ چھین سکی۔

(جاری ہے)

وادی میں بھارتی جبر و ستم کے خلاف آزادی کے متوالے سراپا احتجاج ہیں۔ کلگام اور بانڈی پورہ میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ کلگام میں قابض بھارتی فوج کے تشدد اور فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔ 8 جولائی کو حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد درندہ صفت بھارتی فورسز نے 104 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ پیلیٹ گنز نے سینکڑوں شہریوں کی بینائی چھین لی۔ مسلسل کرفیو سے وادی میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :