وزیر جنگلات آزاد کشمیر نے محکمہ جنگلات کیخلاف شائع خبروں کا نوٹس لیکر ناظم اعلی جنگلات کو تحقیقات کا حکم دیدیا

پیر 19 ستمبر 2016 16:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے اخبارات میں محکمہ جنگلات کے خلاف شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ناظم اعلیٰ جنگلات کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گذشتہ دنوں اخبارات میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے حوالہ سے ارجہ ضلع باغ کمپارٹ نمبر 19,18,17,15اور ضلع مظفرآباد کوٹلہ کمپارٹ نمبر 13,12,11میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی کی خبریں شائع ہوئی ہیں ۔

جس پرجناب وزیر جنگلات نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ اور کہاہے کہ اگرکوئی افراد یا محکمہ جنگلات کے آفیسران واہلکاران غیرقانونی کٹائی میں ملوث پائے گئے توان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی ہے محکمہ جنگلات اس پر سختی سے عملدرآمد کروائے ۔

متعلقہ عنوان :