دارالحکومت میں بڑھتی لوڈشیڈنگ مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مغائر ہے،شیخ عقیل الرحمن

پیر 19 ستمبر 2016 16:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی بجلی لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کے منشور کے مغائر ہے۔وفاق میں بھی اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔آزادکشمیر میں بجلی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات کیلئے حکمرانوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

طویل ترین بجلی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ چکاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجر،طالبعلم،مریض اور ہرطبقہ ہائے فکر کے افراد متاثر ہورہے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آزاد خطہ کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوائیں۔

(جاری ہے)

نیلم جہلم،کوہالہ اور گلپور ہائیڈرل پراجیکٹس میں سے آزادکشمیر کا حصہ دیا جائے۔

اس کے بغیر بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ہے۔آزادکشمیر کے پانیوں کی رائیلٹی بھی دی جائے تاکہ یہ علاقہ وسائل میں خود کفیل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ 12گھنٹوں کی شہری علاقوں میں جبکہ 18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ دیہات میں کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے علاقہ کو اندھیاروں میں دھکیلا جارہا ہے۔آزادحکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :