بھارتی فوجیوں نے چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرا دیئے

کنٹرول لائن کے قریبی دیہات میں مقیم لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ماضی میں سرخ جھنڈے اس وقت لہرائے جاتے تھے جب حالات کشیدہ ہوتے تھے ٗمقامی لوگوں کی گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 18:42

بھارتی فوجیوں نے چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرا دیئے

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کے ساتھ ملحقہ اپنی پوسٹوں پر سرخ جھنڈے لہرادئیے ہیں جس کی وجہ سے کنٹرول لائن کے قریبی دیہات میں مقیم لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

چکوٹھی سیکٹر کے رہائشیوں نے بتایا کہ ماضی میں سرخ جھنڈے اس وقت لہرائے جاتے تھے جب حالات کشیدہ ہوتے تھے اور سرخ جھنڈے لہرانے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی افواج نے جس ایریا میں سرخ جھنڈے لہرائے، اسی ایریا سے ہفتہ وار سرینگر مظفر آباد بس سروس اور چار روزہ تجارت ہوتی ہے ۔وادی میں کشیدہ حالات کے باوجود سرینگر مظفر آباد بس سروس معمول کے مطابق ہر پیر کے روز روانہ ہوتی ہے اڑی حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر اوڑی کے کسٹوڈین نے ایک لیٹر جاری کیا جس میں دو طرفہ تجارت آئندہ ہفتے 27ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :