سرینگر‘والد نے اپنے شہید نوجوان بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی

اتوار 25 ستمبر 2016 12:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان وسیم احمدلون کو اسکے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہید نوجوان کے والد نذیر احمد لون نے جو علاقے کی مسجد کے پیش امام بھی ہیں نے اپنے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نادی ہل ، چھاکلو ، بینر ، لاڈورہ ، وٹر گام ، سیدہ پورہ ، تریگ پورہ اور ویجی بل کے دیہات سے ہزاروں لوگوں نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :