ممتاز ماہر تعلیم خواجہ صادق راتھر اسلام آباد ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 27 ستمبر 2016 18:25

باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) ممتاز ماہر تعلیم خواجہ صادق راتھر اسلام آباد روڈ ایکسیڈنٹ میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق باغ بگلور کے رہائشی (ر) صدر معلم خواجہ صادق راتھر راولپنڈی میں سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتارگاڑی نے ٹکر ماردی خواجہ صادق راتھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئیخالق حقیقی سے جا بسے مرحوم کی محکمہ تعلیم میں گرانقدر خدمات ہیں مرحوم باغ کی ہر دلعزیز شخصیت تھے ان کی موت کی خبر باغ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیمرحوم کی نماز جنازہ ضلعی ہیڈ کواٹر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی سردار ضیاء القمر،خطیب جامع مسجد مولانا عطاء اللہ شاہ،مولانا امین الحق،کے علاوہ انجمن تاجران ،وکلاء ،صحافیوں،ضلعی آفیسران اور محکمہ تعلیم کے آفیسران باغ کے سیاسی سماجی ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ ہزارو ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء باغ کے صحافیوں صدر پریس کلب پرویز الحسن، محمود راتھر ،طاہر احمد عباسی،راجہ حفیظ،پرویز مغل،ظہیرالحسن،طاہر گردیزی،فریاد کاظمی،اظہر عباسی،عتیق سدوزئی،راجہ رزاق ،ادریس منہاس اور دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں خواجہ صادق راتھر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے صبر جمیل کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے آمین۔

متعلقہ عنوان :