بھمبر سٹی پولیس کی کارروائی، وارڈ نمبر تین میں چلنے والا کیرم بند کروا دیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 16:46

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء ) بھمبر سٹی پولیس کی کاروائی وارڈ نمبر تین میں چلنے والا کیرم بند کروا دیا ، تفصیلات کے مطابق بھمبر سٹی پولیس کے تفتیشی غفار احمد گزشتہ رات گشت پر تھے اس دوران انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وارڈ نمبر تین میں دوکان میں واقع کیرم کی دوکان کو چیک کیا اور اسے کاروائی کر کے بند کروا دیا اس دوکان پر چھوٹے اور بڑے بچے کیرم سمیت دیگر گیمز کھیلتے تھے پولیس کے مطابق یہ گیمز دوکان سے باہر بھی رکھی جاتی تھیں جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی دوسری طرف شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :