اقوام متحدہ قانونی اور اخلاقی طور پرکشمیر بارے قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہے، بار ایسوسی ایشن

پیر 3 اکتوبر 2016 14:13

سرینگر۔ 3 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے28 قراردادیں منظور کی ہیں اور وہ قانونی اور اخلاقی طور پران پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بشیر صدیق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ خطے کو بڑے پیمانے کی تباہی سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی کو اپنے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہ دینے اور ان پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی بھی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریت اور جمہوریت کے دعوے داروں نے سید علی گیلانی کے ایک بیٹے کو گھر سے باہر آنے اور دوسرے کو گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دیکر پوری دنیا میں اپنے آپ کو بے نقاب کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو اس غیر انسانی اور ظالمانہ کاروائی کی مذمت کرنی چاہیے جو لوگوں کی بنیادی آزادیوں کے حق پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :