وزیراعظم کی بیلاروسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کر تے ہیں ،آئی ایم ایف کا 33سالہ پروگرام کا میابی سے مکمل کیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،2018میں 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل کریں گے ، اقتدار سنبھالا تو بجلی بحران اور اقتصادی مشکلات جیسے چیلنجز درپیش تھے،ہماری اقتصادی سکیموں نے ملک کو اقتصادی بحرانوں سے نکالا وزیراعظم نوازشریف کا پاکستان بیلاروس مشترکہ سرمایہ فورم سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 18:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بیلاروس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،آئی ایم ایف کا 33سالہ پروگرام کا میابی سے مکمل کیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،2018میں 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل کریں گے،،جب اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلنجز درپیش تھے،دہشتگردی،ملک میں بجلی کا بحران اور اقتصادی چیلنجز درپیش تھے،ہماری اقتصادی سکیموں نے ملک کو اقتصادی بحرانوں سے نکالا۔
بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان بیلاروس مشترکہ سرمایہ فورم سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،فورم کاانعقاد سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے اور وزرا کو ہدایت کی ہے کہ دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب 2013میں اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،ملک میں بجلی کا بحران ،دہشتگردی اور اقتصادی چیلنجز درپیش تھے،ہماری اقتصادی ٹیم نے سخت محنت سے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالا،اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ شرح نمو میں اضافہ ،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ 33سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا،اب ملک درست سمت میں گامزن ہے،برآمدات میں بہتر ی آرہی ہے۔وزیرخزانہ نے برآمدات کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے اور توانائی کے شعبے طویل المدتی منصوبے شروع کئے،2018میں 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائیگی کیونکہ بجلی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے نجی اور غیر ملکی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،ہم وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کو آپس میں ملانے کی کوشش کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان میں تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن ہی چاہتا ہے،خطے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،دنیا میں ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان کی سرمایہ کار پالیسیاں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے،بیلاروس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور ان کے وفد کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیںمزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.