مقبوضہ کشمیر بار ایسوسی ایشن کا عدالتی امتحان کی منسوخی کا مطالبہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر سول سروس (عدالتی) امتحان کا تحریری ٹیسٹ 16 اکتوبر سے منعقد کرنے کے نام نہاد پبلک سروس کمیشن کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اگر امتحانات ملتوی نہ کئے گئے تو وادی کشمیر سے امیدوار ٹیسٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرچہ سروس کمیشن نے 24دسمبر 2013کو ابتدائی نوٹیفکیشن کے زریعے امتحانات کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں تاہم گزشتہ تین سال سے تحریری امتحان منعقد نہیں کیا گیا اوررواں سال 28ستمبر کو 16اکتوبر سے امتحان منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ سروس کمیشن نے ایک سازش کے تحت تحریری امتحانات کے انعقاد کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے تاکہ وادی کشمیر سے امیدواروں کو ٹیسٹ دینے سے محروم کیا جاسکے اور دیگر علاقوں کے امیدواروں کو منتخب کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :