لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 2 طالبات سمیت 5 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:42

لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 2 طالبات ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 طالبات سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں 2 طالبات اور 1 خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔