مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا‘ راجہ شبیر ایڈووکیٹ

پیر 10 اکتوبر 2016 22:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے مرکزی صدر راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مذید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا اقوا م عالم آ نکھوں پر بند ی تصب کفر عالم کے اتحاد کی پٹی کھول دیں کشمیری دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر کئی دھائیوں سے آگ اور خون کے دریا کو عبور کر کے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی 8لاکھ درندہ صفت فوج کے زریعہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے انسانی حقوق کی پامالی٬ گمنام قبروں کی دریافت کالے قانون کے تحت لاکھوں بے سہارا مسلمانوں کا قتل عام ایک عالم واقف ہے کارکنان مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کریں شہداکے مشن کی وارث اصل جماعت مسلم لیگ ن ہے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ دے ورنہ منہ توڑ جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم LOCکو عبور کردیں مقبوضہ کشمیر میں بیلٹ گن کے بے جا استعمال سے کئی کشمیری نا بینا ہو چکے ہیں اگر بھارتی مظالم کو بند کر وانے کیلئے اقوام عالم اپنا کردارادا کیا اقوام عالم بھارتی مظالم پر پردے ڈالنے کے بجائے قرارداروں پر عمل درآمد کروانے میں اپنا کردارادا کرئے مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت ہے انھوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسلم لیگ ن کسی بھی صورت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے مسلم لیگ ن نظریہ اور عقیدہ کی وارث سیاسی جماعت ہی

متعلقہ عنوان :