Live Updates

عمران خان وزارت عظمی کیلئے تمام حدود پارکر گئے ہیں‘ چوہدری عبدالحمید

پیر 10 اکتوبر 2016 22:02

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) عمران خان وزارت عظمی کی ضرورت کے پیش نظر تمام خدود پارکر گئے انکے سامنے ایک ہی منزل ہے کہ پاکستان رہے نہ رہے مجھے وزارت عظمی مل جائے ایکس سروس مین ویلفیئر سوسائٹی موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایک اجلاس زیرصدارت صوبیدار چوہدری عبدالحمید جنرل سیکرٹری ایکس سروس مین ویلفیئر سوسائٹی عباسپورمنعقدہوا جہاں متفقہ طورپر ایکس سروس مین نے اپنی خدمات بہادرسپہ سالار جنرل راحیل شریف کوپیش کی اورہمہ وقت ملکی دفاع کیلئے تیاررہنے کااعادہ کیااورساتھ ہی عمران خان کے روپے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کشمیریوں پر ظلم وستم بارے اسمبلی اجلا س کابائیکاٹ کرکے کشمیریوں سے نفرت کااظہارکیا مقررین نے کہاکہ عمران خان صرف ایک نقطہ پر دھرنہ دے رہے ہیں کہ ملک رہے نہ رہے ملک ترقی کرکے یابدحالی کاشکار ہوانہیں وزارت عظمی ملنی چاہیے لیکن اس طرح کھبی ممکن نہیں کہ عوامی رائے سے ہٹ کرکوئی ایسے مقاصد میں کامیاب ہو مقررین نے کہاکہ ملکی حالات اس وقت اس بات کے مقاضی ہیں کہ جس طرح باقی سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکراس وقت صرف پاکستانی کہلارہے ہیں اس طرح عمران خان کوبھی دھرنے اوربے مقصد اجتماع چھوڑکرملکی سلامتی اوردفاع پاکستان کی خاطر باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر مقصد پاکستانی قوم اور متحدپاکستانی لیڈر شپ کاثبوت دیں ورنہ عمران خان کے دھرنے دیرے کے دیرے ہی رہنگے اس موقع پرایکس سروس مین نے متفقہ طور پرملکی دفاع کیلئے اپنی خدمات آرمی چیف کوپیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :