آزاد کشمیر میں پہلی بار’’ ورلڈ سٹینڈرڈزڈے‘‘ 14اکتوبر کو منایا جائیگا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر میں پہلی بار’’ ورلڈ سٹینڈرڈزڈے‘‘ منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ 14اکتوبر2016ء کو آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آڈیٹوریم میں صبح 09:00عوام الناس میںآزاد کشمیر میں تیار کی جانے والی جملہ مصنوعات کو ملاوٹ سے پاک کر کے عالمی معیار کے مطابق بنانے کے حوالہ سے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاکے نمائندگا ن٬ سرکاری آفیسران ٬ صنعتکار ان ٬تاجر تنظیموںکے اراکین ٬پاکستا ن سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول کے آفیسران کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عالمی سطح پر عوام الناس کی آگاہی کیلئے عالمی اداروں کے ممالک ہر سال 14اکتوبر کو ورلڈ سٹینڈرڈزڈے مناتے ہیں جس کا مقصد کاروباری / صنعتی طبقہ کے علاوہ عام صارفین کو مختلف اشیاء کے سٹینڈرڈ کے بارہ میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :